اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):معرکہ حق کے ہیرو لیفٹیننٹ کرنل محمد شاہزیب رفیع تمغہ بسالت کی یونٹ کی بروقت اور زبردست گولہ باری سے دشمن کے کئی بریگیڈ اور بٹالین ہیڈ کوارٹرز اور مارٹر پوزیشنز تباہ ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق معرکہ حق کے دوران لیفٹیننٹ کرنل محمد شاہزیب رفیع آرٹلری یونٹ کو کمانڈ کر رہے تھے ۔6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی شب دشمن کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنانے کے بعد ان کی یونٹ کو جوابی فائر کا حکم دیا گیا۔ان کی یونٹ کی بروقت اور زبردست گولہ باری سے دشمن کے کئی بریگیڈ اور بٹالین ہیڈ کوارٹرز اور مارٹر پوزیشنز تباہ ہو گئیں،ان کی یونٹ کی زبردست گولہ باری نے دشمن کی شکست میں اہم کردار ادا کیا۔لیفٹیننٹ کرنل محمد شاہذیب رفیع نے کہا کہ آئندہ اگر دشمن نے ہمارے عزم و ہمت کو چیلنج کیا تو اس سے بھی بڑھ کر زور دار اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا، معرکہء حق میں مثالی کارکردگی پر انہیں تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔