اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):معرکہ حق کے ہیرو لیفٹیننٹ محمد بلال ندیم تمغہ بسالت کی قیادت میں ان کے یونٹ نے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا ۔تفصیلات کے مطابق معرکہ حق کے دوران لیفٹیننٹ محمد بلال ندیم آرٹلری فائر آبزرور کی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے ،وہ دلیری کے ساتھ ڈٹ کر آبزرویشن پوسٹ سے اپنے یونٹ کے فائر کی نگرانی کرتے رہے۔ان کے یونٹ کی زبردست گولہ باری سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ۔دشمن کی دو پوسٹوں نے سفید جھنڈے لہرا کر شکست کا اعتراف کیا ۔ لیفٹیننٹ محمد بلال ندیم نے کہا کہ ایک فوجی کے لیے وطن کی عزت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا،معرکہ حق میں مثالی کارکردگی پر انہیں تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔