کوئٹہ۔ 09 مئی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر افواجِ پاکستان بالخصوص پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی، جرات اور اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ہفتہ کو معرکہ حق کی مناسبت سے اپنے خصوصی میں ایم این ے نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ معرکۂ حق نے دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت، تیاری اور عزم رکھتی ہیں۔ انہوں نےکہا کہ پاک فضائیہ نے اپنی حکمتِ عملی، مہارت اور بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔
رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ یہ تاریخی کامیابی قومی اتحاد، عوامی یکجہتی اور افواجِ پاکستان کے غیر متزلزل حوصلے کا مظہر ہے، جو ہر دشمن کے لیے دوٹوک پیغام ہے کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء، غازیوں اور بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی قربانیاں قومی تاریخ کا روشن باب ہیں اور آنے والی نسلوں کے لیے جذبۂ حب الوطنی کی مثال بنی رہیں گی،انہوں نے کہا کہ پاکستان امن، استحکام اور ترقی کی جانب ہمیشہ مضبوطی سے آگے بڑھتا رہے گا۔