اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ معرکہ حق نے دشمن کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے وطن کے دفاع اور کشمیر کی آزادی کے لیے متحد ہے۔
یوم فتح معرکہ حق کے موقع پر خصوصی پیغام میں مشعال ملک نے افواج پاکستان، پاکستانی قوم اور کشمیری عوام کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق نے دشمن کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے وطن کے دفاع اور کشمیر کی آزادی کے لیے متحد ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ اپنے لازوال رشتے پر فخر کرتے ہیں اور حق خودارادیت کی جدوجہد ہر صورت جاری رہے گی۔