اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت نے مسلم کالونی بری امام میں گھروں کی مسماری سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 30 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گا۔
کیس کے مطابق بری امام کے رہائشیوں نے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے آپریشن کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جہاں سنگل بنچ نے آپریشن روکنے کا حکم جاری کیا تھا۔
تاہم بعد ازاں ڈویژن بنچ نے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کر دیا تھا۔رہائشیوں نے آپریشن روکنے کے حکم کی معطلی کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں اپیل دائر کر رکھی ہےجس پر اب باقاعدہ سماعت ہوگی۔