اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):مسلم لیگ (ن )کے اعلیٰ سطحی وفد نے قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔
مسلم لیگ(ن) کے وفد میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام اور صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق شامل تھے۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے انتخابات، ملکی سیاسی صورتحال، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔