مردان ،لوند خوڑ میں گھر کی چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ، بیٹا زخمی

مردان ،لوند خوڑ میں گھر کی چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ، بیٹا زخمی

پشاور۔ 19 مئی (اے پی پی):مردان کے علاقہ لونڈ خوڑ میں گھر کی چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہوگیا۔ترجمان ریسکیو 1122 مردان کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پہنچ کر ملبے تلے دب جانے والے میاں بیوی کی نعشیں اوران کے زخمی بیٹےکونکال کرلوند خوڑ ہسپتال منتقل کر دیا ۔جاں بحق ہونے والوں میں 60سالہ شاہ وزیر اور ان کی زوجہ شامل ہیں جبکہ اس کا 18 سالہ بیٹا صدیق زخمی ہوا ہے۔