محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے پاڑہ ہرن کے بچے،2سائبیرین کونجیں،5مگھ بازیاب کر لئے

محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے پاڑہ ہرن کے بچے،2سائبیرین کونجیں،5مگھ بازیاب کر لئے

لاہور۔28اپریل (اے پی پی):محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے جنگلی حیات کو ریسکیو اور بازیاب کرنے کے حوالے سے کارروائی کے دوران پاڑہ ہرن کے بچے اور 2سائبیرین کونجیں اور 5مگھ بازیاب کرلئے ۔ ترجمان محکمہ جنگلی حیات کےمطابق ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجرلاہور ریجن سخی محمد جوئیہ کی سربراہی میں وائلڈلائف رینجرز لاہور ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے ضلع شیخوپورہ کے گائوں آدھیاں سے اپنے مسکن سے بھٹکے ایک پاڑہ ہرن کے بچے کو ریسکیو کرکے جلو وائلڈلائف پارک منتقل کردیا ۔ علاوہ ازیں ایک اور کارروائی کے دوران ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجرملتان ریجن محمد حسین گشکوری کی سربراہی میں وائلڈلائف رینجرز ملتان نے ایک شخص سے غیرقانونی قبضہ میں رکھے 2سائبیرین کونجیں اور 5مگھ بازیاب کرکے پیرووال وائلڈلائف پارک منتقل کردئیے ۔