ماں بچوں کی پہلی درسگاہ اور محفوظ مستقبل کی بنیاد ہے، سارہ احمد

ماں بچوں کی پہلی درسگاہ اور محفوظ مستقبل کی بنیاد ہے، سارہ احمد

لاہور۔10مئی (اے پی پی):چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد نے مدرز ڈے کے موقع پر ماں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے ماں اور بچوں کی فلاح کے لیے کیے گئے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماں بچوں کی پہلی درسگاہ اور محفوظ مستقبل کی بنیاد ہے۔وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے تاریخی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور پنجاب حکومت بچوں کے تحفظ اور فلاح کے لیے تر جیحی بنیادوں پرعملی اقدامات کر رہی ہے

مدرز ڈے کے موقع پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں نے چیئرپرسن سارہ احمد کے لیے خصوصی پیغامات اور دعائیں کیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو بے سہارا اور محروم بچوں کو ماں جیسی شفقت، تحفظ اور تعلیم فراہم کر رہا ہے جبکہ پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل2026 بچوں خصوصا بچیوں کے محفوظ مستقبل کی جانب اہم پیش رفت ہے۔چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل کم عمری کی شادیوں کے خاتمے اور بچوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔

چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ ہر بچے کو محفوظ،خوشحال اور محبت بھرا ماحول فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔