اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):مالیاتی ذمہ داری و تحدید قرضہ ترمیمی بل 2026 سمیت مختلف بلز پر قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔
پیر کو قومی اسمبلی میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محاصل سید نوید قمر نے خالص منافع کے حصول کے مالیاتی انتظامات کا بل 2026،برآمد -درآمد بینک پاکستان ترمیمی بل 2026 ، مالیاتی ذمہ داری تحدید قرضہ جات ترمیمی بل 2026 اور خصوصی اقتصادی زونز ترمیمی بل 2026 پر کمیٹی رپورٹس پیش کیں۔