لاہور۔13مئی (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو کی ہدایات کے مطابق بجلی چوری اور میٹر ٹیمپرنگ کے خلاف جاری مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق حمزہ ٹائون سب ڈویژن میں معمول کی چیکنگ کے دوران ایس ڈی او حمزہ ٹائون اور ایکسین کوٹ لکھپت کی سربراہی میں سدرن سرکل ٹیم نے اللہ ہو انڈسٹریل سٹیٹ میں نصب کنکشن کی جانچ پڑتال کی۔
دورانِ چیکنگ صارف کا میٹر81 فیصد سلو پایا گیا جبکہ اس کی سکیورٹی سیل بھی بریچ شدہ پائی گئی، ٹیم نے موقع پر ہی25 کے وی اے ٹرانسفارمر سمیت میٹر اتار کر قبضے میں لے لیا، جبکہ مزمل کو پولیس نے موقع پر ہی گرفتار کر کے صارف کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی ۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو نے کہا کہ لیسکو کی زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔