لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم ، پائیدار امن کی راہ ہموار ہوگی، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف

لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم ، پائیدار امن کی راہ ہموار ہوگی، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پائیدار امن کی راہ ہموار ہوگی ۔جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں جراتمندانہ اور دانشمندانہ سفارتی کوششوں کے ذریعے ممکن ہوا۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس سے پائیدار امن کے لئے راہ ہموار ہو گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور خطے میں دیرپا امن کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔