لاہور۔28مئی (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لا ہور سمیت پنجاب کے معتدد اضلاع میں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ دیگر علاقوں میں موسم شدیدگرم رہے گا۔ ترجمان کے مطابق لا ہور، جہلم ، منگلا ، جھنگ، گوجرانوالہ، گجرات، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ساہیوال ، حافظ آباد، گجرات ،منڈی بہائوالدین ،نارووال اور گردونواح میں تیزہوا،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہا تا ہم جہلم ،منگلا ،جھنگ، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، قصور، اوکاڑہ، نارووال اور گردونواح میں تیزہوا،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو ئی۔گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ 39 سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 39فیصدریکارڈ کی گئی ۔
لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 136فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس بیدیاں روڈ پر 107،سی ای آر پی 102، ڈی ایچ اے فیز سکس178 ،برکی روڈ127،عسکری ٹین71، ماڈل ٹا ئون 86، ڈی ایچ اے فیز فائیو 97، علامہ اقبال ٹاون 134اور اے آر سی لاہور میں 60 ریکارڈ کیا گیا۔