لاہور۔17اپریل (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن غیر جماعتی بنیادوں پر کروانے کی درخواستوں کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا،جسٹس سطان تنویر نے تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا،تحریری فیصلے میں لکھا کہ درخواست گزار نے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی سیکشن55 کے تحت ایک ووٹر نو امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کرسکتا،جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن عدالت میں پیش ہوئے،چیئرمین اور وائس چیئرمین کے الیکشن ان ڈائریکٹ ہونگے،ماضی میں ان ڈائریکٹ الیکشن کی کوئی مثال موجود نہیں،دونوں فریقین نے مزید دلائل کے لیے مہلت طلب کی،کیس کی مزید سماعت27 اپریل کو ہوگی۔