لاہور۔20مئی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے قتل کیس میں نامزد ملزم یاسر کی درخواست ضمانت خارج کر دی، عدالت نے قرار دیا کہ ملزم کے خلاف بادی النظر میں شواہد موجود ہیں جبکہ ٹرائل میں تاخیر کا ذمہ دار بھی ملزم فریق ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم یاسر کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔