لاہور ہائیکورٹ ،الفتح پارک گوجرانوالہ میں تعمیراتی کام روکنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ ،الفتح پارک گوجرانوالہ میں تعمیراتی کام روکنے کا حکم

لاہور۔19مئی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے گوجرانوالہ کے الفتح پارک کو کمرشل استعمال میں لانے کے خلاف درخواست پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے پارک میں جاری تعمیراتی کام فوری طور پر روکنے کا حکم دے دیا۔جسٹس محمد اقبال وینس نے شہزاد مغل کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے تعمیراتی اور تجارتی سرگرمیاں روک دیں۔