لاہور۔17اپریل (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا شاہدرہ میں25 اپریل کو ورکر کنونشن کی اجازت کے لیے درخواست کو رجسٹرار آفس نے سماعت کے لیے20 اپریل کو مقرر کردی،جسٹس فاروق حیدر 20 اپریل کو اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کرینگے،عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے اعتراض پر دلائل طلب کر رکھے ہیں،درخواست متعلقہ فورم پر رجوع کئے بغیر دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ25 اپریل کو شاہدرہ میں ورکر کنونشن کرنا ہے،عدالت ورکر کنونشن کی اجازت دینے کا حکم دے۔