لاہور ہائیکورٹ،ملتان بینچ سے کیس پرنسپل سیٹ منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

لاہور ہائیکورٹ،ملتان بینچ سے کیس پرنسپل سیٹ منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

لاہور۔15اپریل (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے ملتان بینچ سے کیس لاہور پرنسپل سیٹ پر منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عبدالغفور کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار کے وکیل کی عدم موجودگی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیس 2018 کا ہے مگر وکیل پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر درخواست گزار کو ذاتی حیثیت میں پیش کیا جائے۔