لاہور۔20مئی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے بیوی کے قتل کے مقدمے میں سزائے موت پانے والے مجرم بشارت علی کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مجرم کی جیل سے دائر اپیل پر سماعت کی۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد بشارت علی کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔