لاہور۔19مئی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک سے آنے والے شہری حسان اللہ کی بازیابی کی درخواست پر ایس ایس پی کو صاف شفاف انکوائری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کر لی۔جسٹس شہرام سرور چوہدری نے مریم یوسف کی درخواست پر سماعت کی۔عدالتی حکم پر ایس ایس پی سی سی ڈی گوجرانوالہ رضوان طارق عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے معاملے کی شفاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر انکوائری رپورٹ طلب کر لی۔