لاہورکی اہم مساجد میں نماز عید کے اوقات کا اعلان

لاہورکی اہم مساجد میں نماز عید کے اوقات کا اعلان

لاہور۔25مئی (اے پی پی):محکمہ اوقاف پنجاب کے زیر انتظام اہم مساجد میں عیدالاضحی کی نماز کے اوقات جاری کردیے گئے۔ ترجمان کے مطابق بادشاہی مسجد میں نماز عیدالاضحی صبح 8:30 بجے ہو گی خطبہ مولانا عبدالخبیر آزاد دیں گے۔داتا دربار میں نماز عیدالاضحی صبح 7 بجے ادا کی جائے گی جہاں مولانا حافظ مختار احمد ندیم امامت کرائیں گے۔مکی مسجد انارکلی اور جامع مسجد چوہڑ شاہ بندگی میں نماز عید صبح 5:30 بجے ادا ہوگی ۔ جامع مسجد نورانی صدر کینٹ، جامع مسجد حنیفہ صفدر اسٹریٹ اور جامع مسجد الفاروق لال کرتی میں نماز عید صبح 6 بجے ہوگی۔ جامع مسجد دربار میاں میر، مرکزی جامع مسجد شادمان اور جامع مسجد مدینی ٹائون شپ میں نماز عید صبح 6:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد وزیر خان، دربار مادھو لعل حسین اور دربار شاہ جمال میں نماز عید صبح 7 بجے ہوگی۔لال مسجد شاہ عالمی، جامع مسجد تاجے شاہ اور مسجد بوہڑ والی میں نماز عید صبح 7:15 بجے ادا کی جائے گی۔ جامع مسجد دربار پیر مکی، لال مسجد مومن پورہ اور جامع مسجد برکت بی بی میں نماز عید صبح 7:30 بجے ہوگی۔ ترجمان کے مطابق بادشاہی مسجد، داتا دربار اور دربار شاہ جمال میں خواتین کیلئے نماز عید کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا ہے۔شہریوں سے اپیل، نماز عید کیلئے بروقت مساجد پہنچیں اور انتظامیہ سے تعاون کریں۔