لائرز فورم پنجاب کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

لائرز فورم پنجاب کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

لاہور۔22مئی (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) لائرز فورم پنجاب نے خیبرپختونخوا میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 23 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کی کارروائی کو اہم کامیابی قرار دیا ہے۔ صدر مسلم لیگ (ن) لائرز فورم پنجاب رانا ظفر اقبال ایڈووکیٹ اور ترجمان فائزہ عباسی ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے خاتمے سے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور اعلی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوانوں کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ مسلم لیگ (ن) لائرز فورم پنجاب کے رہنمائوں نے عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے جاری کارروائیوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مربوط آپریشنز جاری رہیں گے اور وکلا برادری اس مشن کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے۔