قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب

قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب

اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس اور سینیٹ کا اجلاس 5 جون کو طلب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ جمعہ کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون بروز جمعہ شام 5 بجے اور سینیٹ کا اجلاس 5 جون شام 6 بجے طلب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔