اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):قومی اسمبلی نے کتابوں پر پلاسٹک کور کی ممانعت سمیت دو نجی بلز کی منظوری دے دی۔منگل کو قومی اسمبلی میں سید نوید قمر نے علاقہ دارالحکومت اسلام آباد میں فروخت کی جانے والی کتابوں پر پلاسٹک کور کی ممانعت کے بل 2026 پیش کیا جس کے بعد ڈپٹی سپیکر نے بل کی شق وار منظوری لی۔
بعدازاں سید نوید قمر نے بل منظوری کے لئے پیش کیاجس کی ایوان نے منظوری دے دی۔بعدازاں علی محمد نے پاکستان ایمرجنسی ٹریٹمنٹ کوریج پروگرام بل 2024 پیش کیا جس کی شق وار منظوری لے گئی،علیحدہ فہرست میں درج ترامیم کی بھی منظوری لی گئی۔بعد ازاں ڈپٹی سپیکر نے بل کی شق وار منظوری لی جس کے بعد انہوں نے بل منظوری کے لئے پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔