قائم مقام گورنر عبدالخالق اچکزئی کی ڈی سی کمپلیکس آمد، شجرکاری مہم کے تحت پودا لگا دیا

قائم مقام گورنر عبدالخالق اچکزئی کی ڈی سی کمپلیکس آمد، شجرکاری مہم کے تحت پودا لگا دیا

کوئٹہ۔ 25 مئی (اے پی پی):قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن(ر)عبدالخالق خان اچکزئی نے پیر کے روزچمن کے دورے کے موقع پر شجرکاری مہم کو فروغ دیتے ہوئے ڈی سی کمپلیکس میں پودا لگایا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر اویس، ضلعی انتظامیہ، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔قائم مقام گورنر بلوچستان نے ماحول کے تحفظ اور سرسبز ماحول کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شجرکاری ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور بہتر مستقبل کیلئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی اپیل کی۔