اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیر مملکت برائے داخلہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما تسنیم قریشی کی ہمشیرہ کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔