فلپائن میں 5.3 شدت کا زلزلہ، امریکی جیولوجیکل سروے

فلپائن میں 5.3 شدت کا زلزلہ، امریکی جیولوجیکل سروے

بیجنگ۔14مئی (اے پی پی):فلپائن کے علاقے نامواک کے شمال میں 65 کلومیٹر دور 5.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شنہوا کے مطابقامریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز 19.19 ڈگری شمالی عرض بلد اور 121.27 ڈگری مشرقی طول بلد پر واقع تھا۔

تاحال زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔