وزیراعلی پنجاب مریم نوا ز نے علامہ اقبال کی فکری اور سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم وفات پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلی نے کہا ہے کہ علامہ اقبال آج ہمارے درمیان نہیں مگر ان کا تدبر،فکر اور فلسفہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گا۔