ملتان۔ 28 اپریل (اے پی پی):ملتان کی سیشن عدالت نے عصمت دری کے مقدمے میں مجرم کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیدیا۔ایڈیشنل سیشن جج جلالپور پیروالہ کی عدالت نے ٹرائل مکمل ہو نے پر عصمت دری کے مقدمے کا فیصلہ سنایا ۔
معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد عاقب عرف مکھنا کو عمر قید اوردولاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔ ملزم محمد عاقب نے سال 2025 میں تھانہ صدر جلالپورپیروالہ کی حدود بستی حافظ آباد موضع بیٹ کیچ جنوبی میں جرم کا ارتکاب کیا۔پولیس تھانہ صدر جلالپورپیروالہ نےوقوعہ کا مقدمہ 968/25 بجرم 376 درج کر کے ملزم کو گرفتارکرکے اس کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کیا۔
جس پر معزز عدالت کی جانب سے مجرم محمد عاقب عرف مکھنا کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔