اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):قابض طالبان رجیم میں افغانستان میں غربت،بھوک اورافلاس نےسنگین صورتحال اختیارکرلی،مفلوج نظام حکومت اورمعیشت کی تباہی سےافغانستان ایک ناکام ریاست کی تصویر پیش کررہاہے۔
تفصیلات کے مطابق افغان خبررساں ایجنسی آریانا نیوزاورطلوع نیوزکےمطابق اقوام متحدہ نےخبردارکیا ہےکہ طالبان رجیم میں افغانستان میں بھوک اورغذائی عدم تحفظ کی صورتحال مزید خراب ہورہی ہے،افغانستان میں ایک کروڑ30لاکھ سےزائدافرادغذائی عدم تحفظ کاشکار،خواتین اوربچےسب سےزیادہ متاثرہیں،طالبان رجیم کی نااہلی کےباعث افغانستان اس وقت معاشی تباہی اوربڑےپیمانےپربےروزگاری جیسےکئی بحرانوں کی زدمیں ہے۔اقوام متحدہ کےورلڈفوڈپروگرام نےخبردارکیاہےکہ افغانستان میں غذائی قلت کاشکارخواتین اوربچوں کےعلاج کیلئےناگزیرمخصوص خوراک کی فراہمی بھی شدید متاثرہے،ماہرین کےمطابق طالبان رجیم نے ملکی وسائل کوعوامی خوشحالی کےبجائےدہشتگرد وں کی پشت پناہی کیلئےوقف کررکھاہےجس کاخمیازہ افغان عوام بھگت رہےہیں۔