صدر مملکت آصف علی زرداری نے لیاقت شہید کےلئے ستارہ شجاعت کی منظوری دےدی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے لیاقت شہید کےلئے ستارہ شجاعت کی منظوری دےدی

اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سفارش پر لیاقت شہید کےلئے ستارہ شجاعت کی منظوری دے دی۔ بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی سفارش پر صدر مملکت نے لیاقت شہید کےلئے ستارہ شجاعت کی منظوری دی ۔

بہادر شہری نے چند روز قبل جنڈ اور خوشحال گڑھ پل کوہاٹ کے قریب دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے کے دوران اپنی جان قربان کردی تھی۔ صدر مملکت نے شہید لیاقت جیسے بہادر شہری کی قربانی کو دہشت گردی کے خلاف قومی استقامت، حب الوطنی اور اجتماعی شعور کی روشن مثال قرار دیتے ہوئے گورنر پنجاب اور وفاقی وزیرِ داخلہ کو شہید کے اہلِ خانہ کا پتہ لگا کر ان تک قوم کی جانب سے بھرپور یکجہتی کا پیغام پہنچانے کی ہدایت کی تھی۔