نواب شاہ۔26مئی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نواب شاہ پہنچ گئے۔منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری عیدالاضحیٰ اپنے آبائی شہر نواب شاہ میں منائیں گے۔
نواب شاہ ایئرپورٹ پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، صوبائی وزیر علی حسن زرداری ، ضیاء الحسن لنجار، ایم پی اے ڈاکٹر بہادر ڈاہری، فصیح شاہ ،عاشق حسین زرداری میئر نواب شاہ اور اعلیٰ افسران نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔