صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع نوشکی اور تربت میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پروفیسر غمخوار حیات اور لیڈی کانسٹیبل شکیلہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے دونوں واقعات میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ انہوں …