صدرِ مملکت آصف علی زرداری چین کے صوبہ ہُونان کا دورہ مکمل کرنے کے بعدصوبہ ہائی نان کے شہر سانیا پہنچ گئے

صدرِ مملکت آصف علی زرداری چین کے صوبہ ہُونان کا دورہ مکمل کرنے کے بعدصوبہ ہائی نان کے شہر سانیا پہنچ گئے

سانیا۔28اپریل (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری چین کے صوبہ ہُونان کا دورہ مکمل کرنے کے بعدصوبہ ہائی نان کے شہر سانیا پہنچ گئے۔ منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت کاسانیا آمد پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا ہائی نان کے پارٹی سیکرٹری وانگ جیانگ نے استقبال کیا۔ اس موقع پر چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زیڈونگ اور گوانگجو میں پاکستان کے قونصل جنرل سردار محمد بھی موجود تھے۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی سانیا آمد پاک-چین اعلیٰ سطح روابط کے تسلسل اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کا مظہر ہے۔سانیا عالمی سیاحتی مرکز اور ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والا شہر ہے جو اقتصادی و تجارتی سرگرمیوں کا اہم مرکز ہے ۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری دورہِ چین کے دوران اقتصادی، تجارتی اور سٹریٹیجک تعاون اور سی پیک کے فروغ پر صوبائی قیادت سے تبادلہ خیال کریں گے۔ صدرِ مملکت سانیا میں پاک بحریہ کی آبدوز ’’ہنگور‘‘ کی کمیشننگ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔