شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ستھرا پنجاب ایجنسی کی اولین ترجیح ہے،بابر صاحب دین

شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ستھرا پنجاب ایجنسی کی اولین ترجیح ہے،بابر صاحب دین

لاہور۔15مئی (اے پی پی):لاہورکے تمام 9ٹاونز میں ستھرا پنجاب ایجنسی صفائی ٹیموں کی جانب سے نمازِ جمعہ سے قبل جامع مساجد ،ملحقہ راستوں اور ان کے اطراف میں صفائی دھلائی کا عمل یقینی بنایا گیا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے لاہور کی صفائی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔بہترین صفائی سہولیات کے لیے جمعة المبارک کی مناسبت سے شہر کے9 ٹاونز کی تمام جامع مساجد میں خصوصی صفائی،دھلائی اور واشنگ مکمل کی گئی۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کی ہدایت پر جامع مساجد،ملحقہ راستوں اور اطراف میں خصوصی صفائی ستھرائی کے انتظامات یقینی بنائے گئے۔مزید برآں ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی سوشل موبلائزر ٹیموں نے نمازِ جمعہ سے قبل شہر بھر کی جامع مساجد میں صفائی کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے آگاہی اعلانات بھی کیے۔شہر لاہور میں بہترین صفائی نظام برقرار رکھنے کے لیے ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی آپریشن ٹیمیں تینوں شفٹوں میں فیلڈ میں متحرک ہیں۔صاف، ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی اولین ترجیح ہے۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ صفائی سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کے لیے ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔