سی پی او فیصل آباد کا ڈولفن فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ، جوانوں کی کارکردگی اور انتظامات کا جائزہ لیا

سی پی او فیصل آباد کا ڈولفن فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ، جوانوں کی کارکردگی اور انتظامات کا جائزہ لیا

فیصل آباد۔ 21 مئی (اے پی پی):سی پی او فیصل آباد کا ڈولفن فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ، جوانوں کی کارکردگی اور انتظامات کا جائزہ لیا، فورس کی کارکردگی، گشت اور سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ترجمان پولیس طارق جٹ نے بتایا کہ سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے ڈولفن فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، سی پی او نے جوانوں کی کارکردگی اور انتظامات کا جائز لیا۔دورے کے موقع پر ڈی ایس پی ڈولفن ہیڈکوارٹر طاہر مقصود، انچارج ڈولفن عبدالوہاب اور ڈولفن فورس کے جوان موجود تھے۔ سی پی او تنویر حسین نے ڈولفن فورس کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے پیشہ ورانہ فرائض، الرٹ ڈیوٹی اور شہریوں کے تحفظ سے متعلق اہم ہدایات جاری کیں۔ڈی ایس پی ڈولفن ہیڈکوارٹر کی جانب سے سی پی او فیصل آباد کو فورس کی کارکردگی، گشت اور سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سی پی اوفیصل آباد نےبلٹ پروف جیکٹس اور دیگر حفاظتی اقدامات کے مؤثر استعمال کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

سی پی او فیصل آباد نے ڈولفن بلڈنگ، بائیکس، کیمرہ سسٹم اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔ سی پی او نے اس موقع پر کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے ٹیم ورک، بروقت رسپانس اور پیشہ ورانہ مہارت ناگزیر ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں جدید ٹیکنالوجی، باہمی روابط اور فوری رسپانس کو یقینی بنایا جائے۔ گشت کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور مشتبہ افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ جرائم کی روک تھام ممکن ہو۔شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور مثبت رویہ پولیس فورس کی بہترین پہچان ہے۔ ڈیوٹی میں غفلت، لاپرواہی اور غیر ذمہ دارانہ رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
: