‎سی پیک منصوبہ اور جہاز سازی کے شعبہ میں تعاون پاکستان اور چین کی سٹریٹجک شراکت داری کی روشن مثال ہے، طلال چوہدری

‎سی پیک منصوبہ اور جہاز سازی کے شعبہ میں تعاون پاکستان اور چین کی سٹریٹجک شراکت داری کی روشن مثال ہے، طلال چوہدری

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):‎وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نےکہا ہے کہ ‎سی پیک منصوبہ اور جہاز سازی کے شعبہ میں تعاون پاکستان اور چین کی سٹریٹجک شراکت داری کی روشن مثال ہے، ‎پاکستان اور چین کی دوستی کو دنیا کے سامنے ایک مثالی اور قابل تقلید ماڈل کے طور پر پیش کیا جائے گا۔جمعرات کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق ‎پاک -چین سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر وزارتِ داخلہ میں خصوصی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔

‎وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ ‎‎‎تقریب میں وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، ایڈیشنل سیکرٹری اور وزارت داخلہ کے افسران اور حکام نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ‎اس سلسلے میں پاک سیکرٹریٹ آر بلاک میں دونوں ممالک کے پرچم لہرائے گئے۔ ‎‎تقریب میں پاک -چین دوستی کے 75 سال مکمل ہونے پر شرکاء کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔‎‎

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ ‎پاکستان اور چین نے ہر کڑے وقت میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا، ‎‎اس مثالی دوستی کو ہم آگے بڑھائیں گے، ‎‎مسلم لیگ (ن )کے ادوارِ حکومت میں ہمیشہ پاک -چین دوستی پروان چڑھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‎‎سی پیک منصوبہ اور جہاز سازی کے شعبہ میں تعاون پاکستان اور چین کی سٹریٹجک شراکت داری کی روشن مثال ہے، ‎‎پاکستان اور چین کی دوستی کو دنیا کے سامنے ایک مثالی اور قابل تقلید ماڈل کے طور پر پیش کیا جائے گا۔‎‎تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی کی جانب سے یادگاری پودا بھی لگایا گیا۔