سی ٹی او لاہور سمیت تمام ٹریفک سربراہان کو دس ٹاسک سونپ دیئے گئے

سی ٹی او لاہور سمیت تمام ٹریفک سربراہان کو دس ٹاسک سونپ دیئے گئے

لاہور۔20مئی (اے پی پی):ڈی آئی جی ٹریفک نے سی ٹی او لاہورسمیت تمام ٹریفک سربراہان کو 10 ٹاسک سونپ دیئے۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے سی ٹی او لاہور سمیت تمام ڈی ٹی اوز کو مراسلہ جاری کردیاہے جس میں کہاگیا ہے کہ حادثات میں 40 فیصد کمی لائی جائے تاکہ قیمتی جانوں کا ضیاع روکا جاسکے، حادثات اور ہیڈ انجری پر قابو پانے کے لئے ہیلمٹ کا استعمال سو فیصد ہونا چاہئے،کم عمرڈرائیورز اور ون وے کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہوگی، مراسلے میں کہاگیاہے کہ جعلی، بغیر نمبر پلیٹس اور ڈرائیونگ لائسنس پر قابوپایا جائے، اوورلوڈنگ اور چھتوں پر سواریاں کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائیں گی۔ مراسلے میں کہاگیاہے کہ لائن لین کی پابندی،غلط پارکنگ اورسائن کی انسٹالیشن لازمی کروائی جائے۔