سیکٹر آئی ٹین میں دھماکہ گیس سلنڈر کی لیکج کی وجہ سے پیش آیا،ضلعی انتظامیہ

سیکٹر آئی ٹین میں دھماکہ گیس سلنڈر کی لیکج کی وجہ سے پیش آیا،ضلعی انتظامیہ

اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں گیس سلنڈر پھٹنے کے واقع پر ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ دھماکہ گیس سلنڈر کی لیکج کی وجہ سے پیش آیا،دھماکے سے متاثر ہونے والے افراد ایک ہی فیملی سے تعلق رکھتے تھے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق دھماکہ تین منزلہ گھر کی درمیانی منزل پر کچن میں ہوا،دھماکے کی وجہ سے کچن اور ملحقہ دو کمرے متاثر ہوئے۔ ضلعی انتظامیہ نےشہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلنڈر کا استعمال کرتے وقت احتیاط کریں اور گیس کی لیکج کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے ۔