سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس کا اجلاس 29 اپریل کو طلب

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس کا اجلاس 29 اپریل کو طلب

اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس کا اہم اجلاس بدھ (29 اپریل 2026ء) کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس صبح 11 بجے اولڈ پپس ہال، پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے میڈیا ڈائریکٹوریٹ کے مطابق اجلاس کے دوران مختلف اہم نوعیت کے ایجنڈا آ ئٹمز زیر بحث لائے جائیں گے جبکہ گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلے اور وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کے حکام کو جاری ہدایات پر عمل درآمد کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔