لاہور۔20مئی (اے پی پی):لاہور کی سیشن عدالت نے جوائے ایپ کی غیر قانونی پروموشن کے الزام میں درج مقدمے میں نامزد معروف یوٹیوبر رجب بٹ سمیت تین ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں2 جون تک توسیع کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار احمد نعیم نے کیس کی سماعت کی ۔ تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت میں تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ عدالت نے دلائل اور رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں2 جون تک توسیع کر دی۔ یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف این سی سی آئی نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔