سچائی اورحقائق پرمبنی بیانیےکی جنگ میں پاکستان کی جیت کابھارت سےبھی اعتراف

سچائی اورحقائق پرمبنی بیانیےکی جنگ میں پاکستان کی جیت کابھارت سےبھی اعتراف

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):سچائی اورحقائق پرمبنی بیانیےکی جنگ میں پاکستان کی جیت کابھارت میں بھی اعتراف کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت پاکستان کے خلاف اپنے گمراہ گن بیانیےکی ترویج کیلئے اپنے تمام وسائل اور پراکسیز کو استعمال کررہا ہے، مودی حکومت کےجھوٹ اورپروپیگنڈہ پرمبنی بیانیے کے باوجود پاکستانی موقف درست اورسچا ثابت ہورہا ہے۔

بھارت کےسابق ڈپٹی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزراروند گپتا نے بھی اعتراف کرلیا کہ پاکستان کا بیانیہ جیت چکا ہے۔ اروندگپتا نے کہا کہ پاکستان کا بیانیہ اس لیے کامیاب ہوتا ہے کیونکہ انہوں نے دہائیوں سے اس پر محنت کی ہے، آئی ایس آئی ، آئی ایس پی آر اور دیگراداروں سے وابستہ لوگ مختلف پلیٹ فارمز پرسرگرم ہیں۔ سابق بھارتی ڈپٹی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی بیانیے کےتوڑ کیلئے طویل حکمت عملی کے تحت کام کیا۔ اروند گپتا نے اس بات کو بھی تسلیم کیا کہ خلیجی جنگ کے تناظر میں ایران نے پاکستان پر اپنےاعتماد کا اظہار کیا۔ ماہرین کے مطابق جب خود بھارت کے سابق اعلیٰ سکیورٹی حکام اپنے بیانیے پرشکوک وشبہات کا اظہار کریں تو اس پرسوالات اٹھنا فطری ہے، بھارت نے عالمی سطح پر اپنے عمومی تاثرپرزیادہ توجہ دی جبکہ پاکستان نے مؤثر سفارتکاری سے اپنے موقف کی سچائی کو ثابت کیا۔یہ محض ایک سابق اعلیٰ سکیورٹی عہدیدارکا ایک بیان نہیں بلکہ پاکستان کی سفارتی، اخلاقی اور اسٹریٹجک سچائی کی تصدیق ہے۔