سپیکر پنجاب اسمبلی سے مختلف سیاسی و حکومتی شخصیات کی ملاقاتیں،ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی

سپیکر پنجاب اسمبلی سے مختلف سیاسی و حکومتی شخصیات کی ملاقاتیں،ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی

لاہور۔26اپریل (اے پی پی):سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے مختلف سیاسی و حکومتی شخصیات نے سپیکر ہائوس میں ملاقاتیں کیں اور ان کی ہمشیرہ جبکہ وزیر مملکت ملک رشید احمد خان کی بھانجی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، وفاقی وزیر چودھری سالک حسین اور سینیٹر پرویز رشید نے الگ الگ ملاقاتوں میں تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔

انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،ممبر صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید،ڈاکٹر ملک امیر خان،سردار فاروق،ملک تیمور خان، ڈاکٹر سردار علی ایاز صادق اور عابد حسین بھی موجود تھے۔تمام رہنمائوں نے مرحومہ کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔