اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکن قومی اسمبلی محمد اقبال خان کی جواں سال بیٹی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اتوار کواپنے تعزیتی پیغام میں سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ جوان اولاد کا بچھڑ جانا ایک ناقابلِ تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہےجس کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
سپیکر قومی اسمبلی نے اللّٰہ تعالیٰ سے مرحومہ کی مغفرت، درجاتِ بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے اور محمد اقبال خان اور ان کے اہلخانہ کے لیے صبرِ جمیل اور اس عظیم صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت و حوصلہ عطا کرنے کی دعا کی۔