اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پیر کوڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ و امیگریشن محمد علی رندھاوا کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے مرحومہ کے روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور بلندی درجات کیلئے دعا کی اور کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں، والدہ کی محبت کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کی مغفرت اور محمد علی رندھاوا اور انکے خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔