اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے روزنامہ دی نیشن سے وابستہ سینئر صحافی مقبول الٰہی ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں سپیکر سردار ایاز صادق نے مرحوم مقبول الٰہی ملک کی صحافت کے شعبے میں خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور صحافت کے لیے دی جانے والی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔سپیکر سردار ایاز صادق نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔