سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا بنوں میں مشترکہ آپریشن کے دوران پاک فوج، پولیس اور سی ٹی ڈی کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کو خراج تحسین

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا بنوں میں مشترکہ آپریشن کے دوران پاک فوج، پولیس اور سی ٹی ڈی کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کو خراج تحسین

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنوں میں مشترکہ آپریشن کے دوران پاک فوج، پولیس اور سی ٹی ڈی کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کو سراہا۔اتوار کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سپیکر قومی اسمبلی نے آپریشن کے دوران 16 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

سپیکر سردار ایاز صادق نےآپریشن کے دوران شہید ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کی جرآت اور بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا ۔انہوں نے شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاک فوج، پولیس سمیت دیگر سکیورٹی اداروں کی فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں قابل ستائش ہیں،دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لازوال قربانیاں دی ہیں،سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بدستور مشترکہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آخری خوارجی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔سپیکر سردار ایاز صادق نے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی بھی دعا کی ۔