اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کی جانب سے پریس ایسوسی ایشن کو پریس روم خالی کرنے کا نوٹس جاری کئے جانے کے بعد سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کا ہنگامی جنرل باڈی اجلاس طلب کر لیا گیا۔پریس ایسوسی ایشن کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ بار کے صدر کی جانب سے جاری کئے گئے مبینہ غیر قانونی خط اور دی گئی ڈیڈ لائن پر مشاورت کی جائے گی جبکہ آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی تعین کیا جائے گا۔
اجلاس بدھ 13 مئی 2026 کو دوپہر ایک بجے سپریم کورٹ پریس روم میں منعقد ہوگا۔پریس ایسوسی ایشن سپریم کورٹ کے صدر عمران وسیم نے تمام ارکان سے اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔