سمندری راستوں کی بحالی سے عالمی تجارت کی ترسیلی لاگت میں کمی آئے گی ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان

سمندری راستوں کی بحالی سے عالمی تجارت کی ترسیلی لاگت میں کمی آئے گی ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے آبنائے ہرمز کے کھلنے کو ملکی برآمدات کے لیے سنگ میل قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ سمندری راستوں کی بحالی سے عالمی تجارت کی ترسیلی لاگت میں کمی آئے گی جس کا فائدہ پاکستانی تاجروں کو ہوگا۔ جمعہ کو آبنائے ہرمز کے کھلنے پر جاری بیان میں کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امن کوششوں نے عالمی منڈیوں میں پاکستان کا اعتماد بحال کر دیا ہے،

لبنان میں جنگ بندی اور تجارتی راستوں کے کھلنے سے ایل این جی اور خام مال کی درآمد میں حائل رکاوٹیں ختم ہو جائیں گی۔ جام کمال خان نے کہا کہ تجارتی سرگرمیاں بڑھنے سے زرمبادلہ کے ذخائر اور ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ تجارتی راستے کھلنے سے مشرق وسطیٰ اور یورپی منڈیوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی آسان اور تیز تر ہو جائے گی۔