لاہور۔12مئی (اے پی پی):صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے ایم پی اے محمد ایوب گادھی کے اہلخانہ سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ پارٹی ترجمان کے مطابق محمد نواز شریف نے محمد ایوب گادھی کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی۔
صدر مسلم لیگ ن نے حالیہ افسوسناک واقعے میں جاں بحق افراد کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔محمد نواز شریف نے غمزدہ خاندان سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور آزمائش کی اس گھڑی میں پوری مسلم لیگ ن آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ آپ کا غم ہمارا غم ہے۔